بھارت دہشت گرد۔۔افغان بھائیوں کی واپسی کا وقت آگیا۔۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے۔
ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہوچکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندری مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدامات کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔
دریں اثناعمرکوٹ کے گاﺅں باڑائی میں عمرانی برادری کی طرف سے غوث پاک کے روٹ شریف کی محفل سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشکل وقت کٹ گیا ہے اچھا وقت شروع ہوچکا ہے۔ مخدوم زین قریشی نے کچھ وقت پہلے عمرکوٹ کا دور کیاتھا مجھے مخدوم زین نے تمام حالات سے آگاہی دی ہے میرا دل بھی بہت چاہتا ہے جماعت غوثیہ کے مریدین عقیدت مندوں سے ملوں جنہوں نے تکلیف اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، کٹھن حالات کے باوجود میرے ساتھ کھڑے رہے، میں انشاءاللہ فراغت ملتے ہی جلد عمرکوٹ اور تھرپارکر کا دورہ کروں گا۔
انہوںنے کہا وہ آج اس روحانی محفل میں بذریعہ ٹیلیفون شرکت پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں میرا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے آپ لوگ آپس میں محبت اور اتفاق رکھیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اس طرح کی بابرکت محفلوں کا انعقاد باعث برکت ہے۔
محفل کے آخر میں شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی سلامتی ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کرائی۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔مدرسہ کیس۔۔ طالب علم سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ منفی آنے کی وجہ سامنے آ گئی