(24 نیوز)پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93 ہزار 879 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
Jul 05, 2021 | 18:48:PM