بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسندوں کا وحشیانہ تشدد

Jul 05, 2021 | 19:16:PM

 (نیوز ایجنسی)بھارت میں ہندو انتہا پسند وںکی طرف سے مسلمانوں پر بدترین ظلم و تشدد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہندﺅ بلوائیوں نے نئی دلی میں ایک 62 سالہ معمر شخص کاظم احمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے ۔
 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی کے علاقے ذاکر نگر کے رہائشی کاظم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے علی گڑھ جارہے تھے کہ ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے انہیں روک کران پر بدترین تشدد کیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہندو بلوائیوں نے وضع قطع سے ہی مسلمان دکھائی دینے پر ان پر حملہ کیا اور مسلمان مخالف نعرے بھی لگائے ۔
 انہوں نے بتایا کہ وہ علی گڑھ سے واپسی کیلئے بس اسٹینڈ پر بس کا انتظار کر رہا تھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑی ایک گاڑی میںموجود لوگوںنے انہیں اپنی طرف بلایا اور ا ن کے قریب جاتے ہی انہوںنے زبردستی انہیں گاڑی میں ڈال کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔پیچ کس سے ان کی ناک پر حملہ کیا ، ان کی داڑھی کھینچی اورتولیے سے گلا گھوٹنے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ان کی چیخوں کی پرواہ کئے بغیر ان پر تشدد کرتے رہے اور انہیں نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ 
بزرگ کاظم احمد نے بتایا کہ وہ اس وقت شدید خوفزدہ تھے اور سمجھتے تھے کہ ہندو انتہا پسند وں کے حملے میں شہید ہونے والے وہ ایک اور مسلمان شہری ہو سکتے ہیںکیونکہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے ۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔گانا’ادھر آنے کا نہیں‘۔۔300ملین لوگوں نے دیکھ لیا۔۔ ویڈیو خوب وائرل

مزیدخبریں