(24 نیوز)یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلئے خوشخبری ہے کہ اہم یورپی ملک نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق بلیجیئم نے پاکستان کو کورونا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے۔
بلیجیئم حکام کے مطابق پاکستان سےپابندی 4 جولائی سے اٹھائی گئی ہے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافر سفر کے آغاز سے قبل قوانین پر نظر ڈال لیں اور حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کا خیال کی پابندی کریں۔
یورپی ممالک نے کورونا صورتحال میں بہتری پر حال ہی میں پابندیاں نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔
بعض ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد غیرملکیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ان کےلئے خصوصی ایس او پیز طے کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ بیچنے و خریدنے والوں کے لئے نیا شکنجہ تیار