2020-21۔۔ امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مالی سال 2020-21 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہواہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2020-21 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکا میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2019-20میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5.2 ارب ڈالر کی رہیں،اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آئندہ فون نہیں کرنا: رشتے داروں کا لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرلحقکجفتقزج