طالبان کا خوف۔۔1 ہزار سے زائد فوجی تاجکستان میں داخل

Jul 05, 2021 | 19:53:PM

(24 نیوز)تاجکستان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صوبے بدخشاں میں طالبان کے ساتھ رات بھر لڑائی کے بعد آج صبح ایک ہزار سے زائد افغان فوجیوں نے سرحد عبور کرکے تاجکستان میں پناہ لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔تاجکستان نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج 1ہزار 37 افغان فوجی جان بچانے کیلئے تاجکستان داخل ہو چکے ہیں۔
تاجکستان حکام کا کہنا ہے کہ اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے افغان فوجیوں کو ملک میں داخل ہونے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کے آغاز میں بھی سیکٹروں افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ

مزیدخبریں