مافیابے لگام۔۔ سی این جی 17روپے کلو مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 فی کلو کا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پیرکو 15 روز کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں ۔ تاہم 15 روز بعد ملنے والی سی این جی 17 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، اور 123 روپے فی کلو میں ملنے والی سی این جی اب 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، اور اس اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
آل پاکستان سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دھانی کرائی تھی، اور اسی وجہ سے قیمت بڑھانے کے بجائے کاروباربندکرنے کوترجیح دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم سی این جی ڈیلرزنے ٹیکس اورڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پرڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کنگ خان نے عالیہ بھٹ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈا لا