سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد رواں سال کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ۔
NEWS | Umrah has closed until 13 Dhul Hijjah 1442
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 5, 2021
Employees of Masjid Al Haram performing Tawaaf pic.twitter.com/IjhDKhKUU8
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔عمرے پر پابندی 13ذی الحج تک لگائی گئی ہے جس کے بعد نئی پالیسی کے مطابق عمرے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کی 'غلط فہمی' کے سرحد پار چرچے