روسی صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے یا نہیں: دفتر خارجہ کا اہم بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دفتر خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، فی الحال ایسا کوئی دورہ طے نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس قریبی دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امن کی کاوشوں میں مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے موجود ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جبکہ گذشتہ برس پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے روس کے دورے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمٹ لیول پر دوروں کیلئے دونوں اطراف سے دعوت نامے بھی دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا خاندانی تشدد کے امتناع اور تحفظ کے بل 2021 کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ