آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

Jul 05, 2021 | 20:48:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امت دندار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی،دونوں جانب سے فوجی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،بالخصوص تربیتی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ،پاکستان اور ترکی تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اورانسداد دہشتگردی میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے یا نہیں: دفتر خارجہ کا اہم بیان جاری

مزیدخبریں