وقا ر یونس نے عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے کڑی شر ط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)قومی ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے ہوئی مبینہ ملاقات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے ۔
وقا ر یو نس کا کہنا ہے فاسٹ باؤلر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔
برطانیہ سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے بیٹنگ کوچ یونس خان کے مستعفی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اتنے اہم دورے سے چند دن قبل یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے سلسلے کے بعد ہم دونوں نے ہچکچاتے ہوئے لیکن باہمی اور دوستانہ انداز میں اس بات پر اتفاق کیا کہ اب مختلف سمت جانے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مردوں کی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے پر مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ اپنی وسیع معلومات شیئر کرنے کے لیے پی سی بی کی معاونت کرنے کو دستیاب ہوں گے۔ وقار یونس نے کہا کہ پی سی بی اور یونس دونوں نے آپسی اختلافات پر وضاحتیں پیش کیں۔باؤلنگ کوچ نے مزید کہا کہ یونس ایک بہت زیادہ مددگار فرد تھے اور ان کا کام کا طریقہ کار ہمیشہ اچھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی لباس پہنے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو اداکارہ سیمی راحیل کا مشورہ