شہبازشریف کو پاﺅں پکڑنے کی بات کھلے عام نہیں کرنی چاہئے تھی۔۔شاہد خاقان عباسی

Jul 05, 2021 | 21:01:PM

 (نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو پاﺅں پکڑنے کی بات کھلے عام نہیں کرنی چاہئے تھی ۔
 ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہبازصاحب کی اپنی رائے ہے لیکن بہت ساری باتیں کھلے عام کرنے والی نہیں ہوتیں،شہبازشریف نے جذبات میں محاورے کے طو رپر بات کی ، میں ان کی طرف سے ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں غلطی ہوگئی ہے اس معاملے کو چھوڑ دیں۔
شاہد خاقان نے کہا رانا تنویر حسین کو کوئی ابہام ہے تو پارٹی صدر شہباز شریف سے پوچھ لیںمیں سینئر نائب صدر ہوں میں ان کا ابہام دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا جھوٹ توبولنا ہی نہیں چاہئے لیکن سارا سچ بولنے کی بھی ضرورت نہیںتھی، پارٹی میں بیانیے پر کوئی اختلاف رائے نہیں۔ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی جتنی عزت کرتے ہیں لوگ اتنی اپنے والد کی بھی نہیں کرتے۔
 انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نوازشریف کی حکومت گرائی اورعمران خان کو بچارہی ہے، آج اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کے علاوہ چوائس نہیں ہے کیونکہ سودا خریدنے کو کوئی تیار نہیں، ہم چوائس نہیں بن سکتے،سودا کرکے اقتدار نہیں چاہتے، عام انتخابات میں غیر جانبدار اسٹیبلشمنٹ صرف ہمارا نہیں پورے پاکستان کا مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مغربی لباس پہنے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو اداکارہ سیمی راحیل کا مشورہ

مزیدخبریں