یوکرائن: اونچی ہیل والی سینڈل کیساتھ خواتین فوجی اہلکاروں کی پریڈ, سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

Jul 05, 2021 | 21:47:PM
یوکرائن: اونچی ہیل والی سینڈل کیساتھ خواتین فوجی اہلکاروں کی پریڈ, سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن میں خواتین فوجی اہلکاروں نے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرائن میں خواتین نے بغیر کسی پریشانی کے اونچی ہیل کے سینڈل کے ساتھ پریڈ مکمل کی۔ فوج کی زیر تربیت خاتون فوجیوں نے سوویت یونین کے خاتمے کی 30 ویں سالگرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریڈ میں حصہ لیا تھا۔معمول کی اس پریڈ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔


یوکرائن میں خواتین فوجیوں کے لباس میں ترمیم کرتے ہوئے سینڈل پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد پہلی بار اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی گئی۔
یوکرائن وزارت دفاع کی جانب سے جاری تصاویر میں خواتین فوجیوں کو فوجی جوتوں کے بجائے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آرمی ب±وٹ کے بجائے اونچی ایڑھی والی سینڈل پہن کر پریڈ ایک مشکل کام ہے تاہم خواتین فوجیوں نے یہ بھی کردکھایا۔

دوسری جانب سینڈل پہن کر پریڈ کرنے پر خاتون فوجیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے اہم تبصرہ نگاروں نے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے خواتین کے فوجی لباس میں سینڈل کو شامل کرنے پر حکومتی اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کے اہم ملک نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی