(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پالیسی لائن کاکریڈٹ اسٹیبلشمنٹ کو دینے کی کوشش کی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے واضح کہا پالیسی لائن ہماری نہیں عمران خان کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مفاہمت کیلئے کیا پتہ شہبازشریف کے ہم سے رابطے ہوئے ہوں شہبازشریف نے مفاہمت کی سیاست کیلئے حکومت کو پیشکش کی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہی بتادیں شہبازشریف کواسمبلی میں مائیک سپیکرنے کیوں دیا، کیا آرمی چیف کو یہ نہیں کہاگیاکہ آپ کی پالیسی متاثرکن ہے آرمی چیف نے جواب میں کہاپالیسی ہماری نہیں عمران خان کی ہے۔
فیصل واوڈا کو جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راناثنا اللہ نے کہا کہ کمرے میں جوباتیں ہوئیں وہ مفاہمت یا خوشامد کی نہیں تھیں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں موجودہ صورتحال پربات ہوئی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف سمیت سب نے موجودہ حالات پربات کی تھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بڑی جامع بریفنگ دی گئی لگتاہے فیصل واوڈا کو کسی نے غلط معلومات دی ہیں ہمیں تو یہ بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت سے عاجزآچکی ہے مفاہمت کامطلب یہ نہیں کہ ہم کسی چیز پر سمجھوتہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرائن: اونچی ہیل والی سینڈل کیساتھ خواتین فوجی اہلکاروں کی پریڈ, سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی