(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کو کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن پر غریبوں کی یا د آٰ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حالتِ زار پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ان کی دلی ہمدردیاں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اداکار اور بڑے لوگ اس لاک ڈاؤن سے نبردآزما ہوجائیں گے لیکن غریب اسے برداشت نہیں کرسکتا۔
انھوں نے کہا کہ ہم شوبز وا لے اگر مہینوں بھی کام نہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن ایسے لوگ جو سیٹ پر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں ان لوگوں کو اجرت دینا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کا خیال رکھ سکیں۔ ٹیکنیشن، ہیئر اسٹائلسٹس اور میک اپ آرٹسٹس بھی اسی کیٹیگری میں ہیں، اور ان تمام لوگوں کا دارومدار شو بز سے وابستہ بڑے فنکا روں کے کام کرنے پر منحصرہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عا مر سے بر یک اپ کے بعد گلو کا رعاصم اظہر نے فیشن ماڈل سے منگنی کرلی