زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔۔۔سفاک باپ 2 سال تک اپنی ہی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

Jul 05, 2021 | 22:37:PM

(24 نیوز)پنجاب کے شہر نارووال میں انسانیت کو شرما دینے والا ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔
پولیس کے مطابق نارووال میں سفاک باپ نے اپنی ہی 17سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.پولیس کاکہناہے کہ ظالم باپ دوسال تک اپنی ہی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔بچی کے حاملہ ہونے پرمعاملہ سامنے آیا۔جس پر بچی کی والدہ تھانہ پہنچ گئی.
والدہ کاکہناتھا کہ اس کا شوہر بچی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کرتا تھا،ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے ۔پولیس تھانہ لیسر کلاں نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا. 

یہ بھی پڑھیں: مغربی لباس پہنے آئمہ بیگ اور علیزے شاہ کو اداکارہ سیمی راحیل کا مشورہ

مزیدخبریں