(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی پیٹرولیم مصنوعات بربم بن کرگری۔یورپی ممالک کی طرف سے پابندیوں پر روس نے بھی بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امریکی تجزیہ نگاروں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔امریکی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل آئی فون 14 سیریز، قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے تشویشناک خبر
Jul 05, 2022 | 00:06:AM