(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور آبپاشی کے وزیر نے سابق صدر کو بلوچستان میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پانی بحران کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ اب بھی بلوچستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے تشویشناک خبر