(24نیوز)مالی سال 2022میں تجارتی خسارہ پچپن فیصد اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح اڑتالیس ارب چھبیس کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجارتی اہم اعداوشمار کی رپورٹ جاری کردی گئی۔مالی سال دوہزار بائیس میں برآمدات اور درآمدات کا فرق پہلی بار پچپن فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں تجارتی خسارہ اڑتالیس ارب چھبیس کروڑ ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ برآمدات چھبیس فیصد کا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اکتیس ارب چھتر کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح قائم ہوگئی۔ درآمدات میں بیالیس فیصد کے ریکارڈ اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار درآمدات اسی ارب دو کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مئی کے مقابلے جون میں برآمدات دس فیصد اضافے سے دو ارب اٹھاسی کروڑ ڈالر رہیں۔ مئی کے مقابلے جون میں درآمدات چودہ فیصد اضافے سے سات ارب بہاتر کروڑ ارب ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا
تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین پر پہنچ گیا
Jul 05, 2022 | 00:31:AM