وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔
پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم آپ کو مزیدسہولیات فراہم کریں گے، انشاءاللّہ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 5, 2022
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کا عوام کو مفت بجلی دینے کااعلان
خیال رہے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام تنگ آچکی سازش کا بیانہ سن سن کر، کروڑوں کا پلاٹ فرح خان کو کوڑیوں کے مول دیا گیا، سابقہ حکومت نے پنجاب کے ساتھ کھلواڑ کیا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے، عوام عمران نیازی سے گزشتہ 4 سال کا احتساب مانگ رہے ہیں، 74 سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑا ہے، آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کو مفت سولر پینل دیں گے، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔