ن لیگ کو جھٹکا: الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ نے پی پی 140 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود پر 50،50 ہزارر وپے جرمانہ عائد کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال کو بھی ریلی نکالنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
پنجاب کے حلقہ پی پی 140 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرکو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی
خیال رہے گزشتہ روز چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو مراسلہ جاری کیا۔
مراسلے کے مطابق رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کیا تھا، ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔
رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجے خود یانمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا تھا۔