انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 206 روپے پر پہنچ گیا

Jul 05, 2022 | 11:14:AM

(24 نیوز) انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 94پیسے پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق کاروبار کے دوران طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جا رہی ہے، درآمدی ادائیگی پر روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے سے بڑھ کر 207 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 215 روپے پر برقرار جبکہ برطانوی پاونڈ 1 روپے کی کمی سے 251 روپے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 50 پیسے مہنگا ہو کر 56.30 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 54.70 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ 100 انڈیکس 7 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 109 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں