مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مالی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے مہنگائی کے ستائےشہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا،یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دیدی ، سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔
سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی،اس کے علاوہ سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی