رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنسز، شہبازشریف  اورحمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Jul 05, 2022 | 11:51:AM
رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنسز، شہبازشریف  اورحمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: شہبازشریف  اورحمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی، وکیل امجد پرویز نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں،وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے، دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی