سدھو موسے والا کو مارنے کے بعد قاتلوں نے سب سے پہلے کیا کام کیا ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی آرہی ہے۔
Watch - Moments after killing #SidhuMooseWala, the late singer's killers can be seen celebrating on camera. pic.twitter.com/naORDy5XlO
— TIMES NOW (@TimesNow) July 4, 2022
واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے سدھو موسے والا کے قاتلوں کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 2 پستول اور 19 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پنجاب پولیس کی تین وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
.@DelhiPolice Special Cell arrested one more shooter involved in Punjabi Singer #SiddhuMoosewala Killing. pic.twitter.com/Wzw4ndc52N
— DD News (@DDNewslive) July 4, 2022
اس سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا تھا کہ ’ہاں! میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا۔‘
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ وکی مڈوکھیرا اُن کا بڑا بھائی تھا اور اُن کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔
سدھو موسے والا کے قتل کے ایک دن بعد لارنس بشنوئی نے اپنے وکیل کے ذریعے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔