(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا نے حملے تیز کر دیئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جبکہ اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔