نئی بھرتیاں،پڑھے لکھے بیروزگار افراد کی بھی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پڑھے لکھے بیروز گار افراد کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے بیروزگار افراد کی بھی سنی گئی ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے16 ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کی تجویز پیش کر دی ، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
ذرائع کے مطابق یہ ایجوکیٹرز مختلف گریڈ میں بھرتی کئے جائیں گے، ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔