ریسکیو کا آپریشن نالے میں پھنسے بچوں کی جان بچالی

Jul 05, 2022 | 13:45:PM

(ویب ڈیسک )حالیہ بارشوں کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے وہاں پر مقیم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہیں ۔ایسے میں ریسکیو ٹیموں نے راولپنڈی کے کورنگ نالے میں پھنسے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق آج صبح  8 بجے کے قریب بچے کھیل رہے تھے جو پانی میں نہانے لگے ، موسلا دھار بارشوں کے باعث  پانی کا بڑا ریلا آیا جس کے باعث چار بچے پانی میں پھنس گئے ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو بچوں کو بچا لیا جبکہ دو بچے  ایک خشک ٹیلے پر چڑھ گئے ۔ 

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کورنگ نالہ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے پر  ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ   طوفانی سیلابی ریلے میں ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاک بحریہ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ریسکیو1122 کے عملے نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ، شدید موسمی حالات میں والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں