(ویب ڈیسک) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون مدت پوری ہونے پر گزشتہ روز عہدے سےسبکدوش ہوگئے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون تین سالہ مدت کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ذمہ داری تاحال کسی افسر کو تفویض نہیں کی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کے باعث دفتر اور کیسز سے متعلق انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے عہدے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان، جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ موجودہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور سابق جسٹس زاہد حسین بخاری بھی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا۔