(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی، آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں۔مسلم لیگ ق کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو منتقل کیے تھے۔بعد میں اسپیکر نے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر سے واپس لیے، اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔