70 سالہ شخص کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

Jul 05, 2022 | 15:22:PM

(ویب ڈیسک )صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ستر سالہ شخص نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  اوکاڑہ تھانہ صدر کےعلاقے ترپن ٹو ایل میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے، جہاں ملزم نے چیز دلانے کے بہانے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔واقعے رپورٹ ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بچی سے زیادتی کرنے والے ستر سالہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا ہمسایہ بتایا جاتا ہے۔

ضلع اوکاڑہ میں رواں ماہ جنسی زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، اس سے قبل تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نجی ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا تھا۔

مزیدخبریں