گاڑی رکھنے والے شہریوں کےلئے بُری خبر

Jul 05, 2022 | 15:36:PM

(ویب ڈیسک )نئے مالی سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا دن، رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ایکسائز نےنئی رجسٹریشن کے ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلر کے لئے 2سو فیصد اضافہ،کمرشل گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس میں بےتحاشہ اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نئے مالی سال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پہلا دن ہے جس پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس میں بڑے اضافے کے بعد ایکسائز نے وصولیاں شروع کر دیں۔ایکسائزحکام کا کہناتھا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس 5سال کی بجائے 10 دس سال تک وصول کیا جائےگا۔قبل ازیں 5 سال بعد گاڑی کی ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا جاتا تھا ۔نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر نان فائلر کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس میں 2سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔کمرشل گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا۔

نان اے سی20 سیٹ یا اس پربڑی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس فی سیٹ 3سو روپے سے بڑھا کرفائلرکےلئے 25سونان فائلرکےلئے 5ہزار کردیا گیا۔اے سی20 سیٹ یا اس پربڑی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس فی سیٹ 6 سو روپے سے بڑھا کر فائلرکےلئے 4ہزار جبکہ نان فائلر کےلئے8 ہزار کردیا گیا۔

ایکسایزذرائع کےمطابق کیپٹل ویلیو ٹیکس 13سوسی سی یا اس سے بڑی گاڑی پرکل قیمت کا 1فیصد وصول کیا جائے گا۔کیپٹل ویلیوٹیکس پہلی بار گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد کیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز نے نئے ریٹس کے تحت وصولیاں شروع کردیں۔

مزیدخبریں