(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی ہی ایک کڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تین مراحل میں ہو گا، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا پہلا اضافہ 3روپے 50 پیسےکا ہےیکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گانیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔
پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے لئے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے باوجود سابق حکومت نے سبسڈی ختم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کردیا تھا۔موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کے لیے درخواست کی تھی لیکن عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی شرائط کو دہرایا تھا۔موجودہ حکومت نے ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں بلکہ یکم جولائی سے لیوی بھی عائد کردیا۔حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان کو ہر حال میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا ہے۔