وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،اسپیکر نےبڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے طلب کیا ہے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، 206 روپے پر پہنچ گیا