سازش میں کون کون ملوث تھا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ سامنے آجائے گی۔ عوام کے لیے چپ ہوں اگر مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا۔ سازش میں کون کون ملوث ہے؟ وہ سب جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لیے دھاندلی کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اس سب دھاندلی کے باوجود امپورٹڈ حکومت کوہرانا ہے۔ دوخاندانوں کی وجہ سے ملک کے یہ حالات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو سب کچھ قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف اس وجہ سے خاموش ہوں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتماد نہیں ہے۔ اسحاق ڈار واپس آرہا ہے۔ نواز شریف بھی واپسی کی تیاری کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو پر لگ گئے،غیرمعمولی اضافہ سے شہری پریشان
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ اب لندن میں چار بڑے اپارٹمنٹس مریم کے نام پر ہیں۔ مریم نواز کو سزا ہونی چاہیے تھی۔ کیلبری فونٹ معاملے پر مریم کو سیدھا جیل جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیب بھی آج ختم ہوگئی۔ اب اپنے کیسز اپنے جج ہیں۔ ملزم اب قاضی بن جائے گا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہیں سب پتا ہے کہ کس نے کیا کیا لیکن وہ صرف اپنی قوم کے لیے چپ ہیں۔