سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اور مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق رشوت وصولی کے الزام کی تحقیقات کیلئے طاہرخورشید کو کل 11 بجے طلب کیا گیا ہے،طاہر خورشید پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں رشوت لینے کابھی الزام ہے۔طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز پررشوت وصول کرنے کا الزام ہے ،ذرائع کے مطابق وسیم طارق ،طاہر خورشیدپرکروڑوں رشوت لینے کاالزام ہے،اینٹی کرپشن نے چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،اسپیکر نےبڑا فیصلہ کرلیا