کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، انجینئرز نے بری خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انجینئرز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کا معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئرز نے طیارے کو اگلی پرواز کے لیے ان فٹ قرار دیدیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی ایئرلائن کی متبادل پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائن سپائس جیٹ کا بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں صبح سے پھنسے بھارتی مسافروں کو دبئی پہنچائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے آج صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے انجینیئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور طیارے کو اگلی پرواز کیلئے کلیئر نہیں کیا جس کے بعد متبادل انتظام کیا گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ نے طیارے کی مرمت بھارتی انجینئرز سے کرانے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سازش میں کون کون ملوث تھا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کردیا
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہہ پہر کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا تھا جو اب متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔