(ویب ڈیسک) خواب میں دوسری خاتون کا نام لینے پر بیوی نے اپنے شوہر کو بھیانک سزا دی ہے۔ لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کے شہر لاپاز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر پر گرم پانی انڈیل دیا ہے۔ خاتون نے مذکورہ واقعے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا شوہر نیند میں کسی دوسری عورت کا نام لے رہا تھا جو اس سے برداشت نہ ہوا۔
اس کے بعد وہ کچن میں گئیں اور گرم پانی لاکر اپنے شوہر پر پھینک دیا۔ جس سے ان کا 45 سالہ شوہر جھلس گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، انجینئرز نے بری خبر سنادی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون اس سے قبل بھی اپنے شوہر کو الکوحل سپرے سے جلانے کی کوشش کرچکی ہے۔