(24نیوز)برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں برطانوی ویزا میں تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام تر تاخیری وجوہات دور کرلیں ہیں،برطانیہ جانے والے لوگ جلد سے جلد ویزا کی حصولی کے لئے درخواستیں دیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ کچھ عرصہ سے مختلف وجوہات کے باعث برطانوی ویزا میں تاخیر ہورہی تھی ، ہمیں اندازہ ہے ویزا تاخیر کی وجہ سے لوگوں کے سفری پلان میں خلل ہوا ، برطانوی ویزا کے حصول کے لئے خلل دور کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ برطانوی ویزا حصولی میں دو وجوہات آرہی تھیں،تاخیر کی پہلی وجہ کورونا وبا کے بعد تبدیلیاں تھیںجبکہ دوسری وجہ ویزا اسٹاف میں کمی تھی ہم نے تمام تر تاخیری وجوہات دور کرلیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون ،کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
برطانیہ جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ویزہ اب جلد ملے گا
Jul 05, 2022 | 19:37:PM