آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیرپیٹرولیم نے خوشخبری سنادی

Jul 05, 2022 | 20:54:PM

(ویب ڈیسک) قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ان کے آرگنائزنگ اصول طے ہوگئے ہیں۔ تاہم کچھ معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔ جس کے بعد آئی ایم ایف سے پیسوں کی ریلیز کا عمل شروع ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ اچھا کرے گا۔ ملک اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم سیاسی طور پر بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی طور پر کچھ سختیاں ہیں۔ جن پر قابو پانے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: خواب میں دوسری عورت کا نام کیوں لیا؟ بیوی کی شوہر کو بھیانک سزا

مزیدخبریں