وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے الیکشن کمیشن نے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے " روشن گھرانہ پروگرام " کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے نوٹس دیا۔ اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی کو کیا گیا۔7 جولائی 2022 کو صبح دس بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ویزہ اب جلد ملے گا