عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی 

Jul 05, 2022 | 21:56:PM

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 102.73 ڈالر پر آگئی۔ اس طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر کم ہوکر 99.13  ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی تیل کی قیمت میں 8.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، مون سون بارشوں کا نیا الرٹ جاری 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی ہے جس کے سبب تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں