آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کے طور پر جائینگے ،سری لنکن وزیراعظم 

Jul 05, 2022 | 22:56:PM

(ویب ڈیسک)سری لنکن وزیراعظم نے اپنے ملک کے باقاعدہ طورپر دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اب آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوگیا اور آئندہ برس بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔دیوالیہ ملک ہونے کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی کا ایک ٹھوس منصوبہ بھی بناکر دینا ہوگا جس پر آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا تو اگست تک معاہدہ طے پانے کی امید کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی کرنسی کو کم سے کم چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مزیدخبریں