نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کادورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

Jul 05, 2023 | 00:48:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کادورہ کیا مزار کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ملک کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کادورہ، مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اورتعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا، صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،سیکرٹریزتعمیرات و مواصلات، اوقاف،سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہورڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کا مشن، وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتال کے ایم ایس کو بڑا جھٹکا دیدیا

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، مزار کی تزئین و آرائش اورتوسیعی منصوبے کو مقرر ہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اور مزار کی جانب آنے والے راستے کوکشادہ بھی کیا جا رہاہے۔

انہوں نے بی بی پاکدامن کے مزار کے زیر تعمیر گنبد،وضو خانے اوردیگر حصوں کامشاہدہ کرتے ہوئے رات کو کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کر کے انہیں شاباش دی۔ تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  تعمیراتی کام کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے، اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضے کی ادائیگیاں کرنے، زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

مزار کا دورہ کرتے ہوئے محسن نقوی نے حکم دیا کہ مزار کے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، زائرین کی سہولت کیلئے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی گلگت بلتستان کو عدالت نے نا اہل کیا، اب وہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیں گے: قمر زمان قائرہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا، راستہ کشادہ ہونے سے زائرین کو آمدورفت میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے مزار پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔