منگل کو سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 11جولائی کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: تیز بارش،سڑکیں ڈوب گئیں،ٹریفک جام،عوام پریشان
واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا، عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔