سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Jul 05, 2023 | 12:31:PM

( امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،سپریم کورٹ  نےمزید 45 اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا،پی آئی اے نے پائلیٹس، کیبن کریو، آئی ٹی ماہر، فنانس اور مینیجمنٹ سائیڈ پر 250 بھرتیوں کی اجازت مانگی تھی،سپریم کورٹ نے پائلیٹس، کیبن کریو اور آئی ماہرین کی بھرتیوں کی اجازت دی،عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ کو بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کرپا رہا،پی آئی اے کو مزید بھرتیاں کس لئے کرنی ہیں،،جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ پی آئی آے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں،نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارے پر بوجھ پڑے گا،دیگر ائیر لائینز کا فلائیٹ اسٹاف تو کم ہوتا ہے،یہ بھرتیاں کس بنیاد پر ہوگی،بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہونگی یا کنٹریکٹ پر؟۔

یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برس پڑے!،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونگی،پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے،قومی ائیر لائین کا گزشتہ 6ماہ کا نفع 3 ارب ہے،نفع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں،مزید انٹرنیشنل اور نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں