ہم کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتے جو ادارے کیلئے ٹھیک نہ ہو:چیف جسٹس عامر فاروق
عمران کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض کا معاملہ،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض کا معاملہ ،چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو اس معاملے پر کسی سینئر قانون دان کو عدالتی معاون مقرر کرینگے، فی الحال الیکشن کمیشن کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر رہے ہیں،درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رہیں گے، ابھی نمبر نہیں لگے گا، ہم کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتے جو ادارے کیلئے ٹھیک نہ ہو،ابھی اس درخواست کو التواء میں رہنے دیں۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے موکل کی طرف سے ہدایات ہیں کہ اس کیس کی پیروی کرنی ہے،اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ اصرار کر رہے ہیں تو پھر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں، اعظم سواتی کیس میں تفصیل سے رائے دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برس پڑے!،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔