جنرل ہسپتال میں بارش کا پانی جمع، آپریشن تھیٹر تالاب بن گیا

Jul 05, 2023 | 13:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)  جنرل ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے علاج معالجہ متاثر ہو گیا۔ آپریشن تھیٹر میں بھی ایک فٹ سے زائد پانی داخل ہوگیا۔

پلاسٹک سرجری، تھراسک سرجری اور فزیو تھراپی کے شعبوں کو خالی کروا لیا گیا۔ نرسنگ ہاسٹل میں بھی پانی داخل ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  قرآن مجید کی بے حرمتی، پاکستان نے معاملہ سویڈش حکومت کے سامنے اُٹھا دیا

ہسپتال میں پانی کھڑا ہونے سے طبی عملے اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ بُری  طرح سے متاثر ہوگیا ہے۔