سرکاری قیمتوں پر مرغی فروخت نہیں ہو سکتی،پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار) کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری۔ مرغی سرکاری قیمتوں کے مقابلے کئی گناہ زیادہ نرخوں میں فروخت کی جارہی ہے۔
دکاندار اور سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن سائوتھ زون کے جنرل سیکریٹری امتیازاحمد کہتے ہیں کہ سرکاری قیمتوں پر مرغی فروخت نہیں کرسکتے۔
اُن کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد کی بنیاد پر مرغی کا ریٹ روزانہ کی بنیادوں پر مختلف ہوتا ہے۔ عید کے دنوں میں مرغی کی قیمت 800 روپے کلوتک پہنچی۔اب مرغی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ مرغی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ فروخت میں کمی ہے۔ آج مرغی کا گوشت 700روپے کلو ہے۔ کل سے اب تک گوشت کی قیمت میں 18 سے 20روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا
اُن کا مزید کہنا ہے کہ عید سے اب تک گوشت 100روپے سے 120روپے تک سستا ہوچکا ہے۔ ذندہ مرغی ایک دن میں 10روپے تک سستی ہوئی ہے۔ ذندہ مرغی کی فی کلو قیمت 490روپے ہے۔ ذندہ مرغی عید سے اب تک 50روپے کلو تک سستی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت فی کلو 570روپے اور ذندہ مرغی کی فی کلو قیمت 368روپے مقرر ہے۔