(24نیوز)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود یاماہا نے عوام کو چونا لگانا شروع کر دیا۔
یاماہا کمپنی کی جانب سے بایئکس کی قیمتیں 24 سے 29 ہزار تک بڑھا دیں گئیں،وائے بی زی 24 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 500 کی ہوگئی۔
وائے بی زی ،ڈی ایکس 26500 اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار کی ہوگئی،وائے بی آر 27500 اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار روپے میں ملے گی۔
وائے بی آر جی 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ36 ہزارتک جا پہنچی۔
وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے اور اورنج 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برس پڑے!،نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟اہم خبر آ گئی
دوسری جانب گاڑیوں کے شوقین افراد اہم خبر، 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فکس ٹیکس لگا دیا ہے، نیا ٹیکس مقامی طور پر تیار اور بیرون ملک سے درآمد ہونے والی دونوں گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے، البتہ حکومت نے 2ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بڑی خبر آ گئی
مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر فکس ٹیکس رجسٹریشن کے وقت مالکان سےوصول کیا جائے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس کسٹم کلیئرنس کے موقع پر کسٹمز حکام موصول کریں گے ۔
واضح رہے کہ درآمدی گاڑیوں پر ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 کے ذریعے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے۔